نیو جرسی میں ہونے والا فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل آج رات پاکستانی وقت کے مطابق 12 بجے شروع ہوگا۔ اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں بڑی اسکرینوں پر دکھایا جائے گا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کا فائنل آج نیو جرسی میں ارجنٹینا اور سپین کے درمیان ہوگا۔ پاکستان میں شائقین فائنل دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔
اسلام آباد کی انتظامیہ نے ڈی چوک پر بڑی اسکرین نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تقریباً 600 فیملیز میچ براہ راست دیکھ سکیں گی۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بجے شروع ہوگا۔ چائنہ چوک سے ایکسپریس چوک تک ٹریفک بند رہے گی۔ نائنتھ ایونیو سمیت متبادل راستے استعمال کیے جائیں۔
لاہور میں لبرٹی گول چکر پر بڑی اسکرین نصب کی گئی ہے۔ اے سی، صوفے اور وی آئی پی نشستوں کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ارجنٹینا نے انگلینڈ اور سپین نے فرانس کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ یہ ورلڈ کپ کا اختتام بھی ہوگا۔















