فٹبال ورلڈکپ کا فائنل آج، ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان ٹکراؤ

فٹبال ورلڈکپ کا اہم فائنل آج رات ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان ہوگا، فلسطینی شائقین اسپین کی حمایت میں پیش پیش ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فٹبال ورلڈکپ کا فائنل آج، ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان ٹکراؤ

نیویارک: (رائیٹ ناؤ نیوز) فٹبال ورلڈکپ کا فائنل آج نیویارک نیوجرسی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ دفاعی چیمپین ارجنٹینا اور سابق عالمی چیمپئن اسپین کے درمیان مقابلہ رات 12 بجے شروع ہوگا۔

ارجنٹینا کی طرف سے لیونل میسی اور اسپین کے لامین یمال اہم کھلاڑی ہوں گے۔ دونوں ٹیموں میں کئی ایسے پلیئرز ہیں جو کھیل کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔

میسی کا تجربہ اور مارٹینز و فرنانڈز کی برق رفتاری ارجنٹینا کو فاتح بنا سکتی ہے۔ اسپین کے لامین یمال اور ٹاپ اسکورر مائیکل اویرزبال ارجنٹینا کے لیے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں۔

دنیا بھر میں شائقین اپنی پسندیدہ ٹیم کی حمایت کر رہے ہیں۔ فلسطینی شائقین نے اسپین کی حمایت کا اعلان کیا ہے کیونکہ اسپین نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ غزہ میں اسپین کی حمایت کی بڑی وجہ فلسطینیوں کے حوالے سے ہسپانوی حکومت کا مؤقف اور لامین یمال کی یکجہتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں