پاکستان کو 16 ارب ڈالر سے زائد بیرونی قرضہ ملا، سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹس اور ادھار تیل فراہم کیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان کو گزشتہ مالی سال میں 16 ارب ڈالر سے زائد بیرونی قرضہ ملا۔ سعودی عرب نے سب سے بڑا مالی تعاون فراہم کیا ہے۔
اقتصادی امور ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق پاکستان کو 4 ہزار 517 ارب روپے کے برابر مالی معاونت ملی۔ سالانہ ہدف 19.92 ارب ڈالر پورا نہ ہوسکا۔ پاکستان کو ہدف سے 3 ارب 72 کروڑ ڈالر کم فنانسنگ ملی۔
جون 2026 میں پاکستان نے 4 ارب ڈالر سے زائد قرضہ حاصل کیا۔ عالمی مالیاتی اداروں نے مجموعی طور پر 5 ارب ڈالر سے زائد کی فنانسنگ فراہم کی۔
سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے نئے ڈپازٹس، ایک ارب ڈالر کا قرضہ اور ایک ارب ڈالر کا ادھار تیل فراہم کیا۔ چین سمیت دیگر ممالک نے 1.35 ارب ڈالر قرض دیا۔
یاد رہے کہ عالمی بینک نے پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد قرض دیا اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے 1.77 ارب ڈالر فراہم کیے۔ برطانوی بینک نے 20 کروڑ ڈالر کمرشل قرض دیا۔















