خیبر پختونخوا گیس بحران، وفاقی حکومت نے سی این جی روک دی

وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا کو سی این جی گیس فراہم کرنے سے معذرت کر لی، جس سے توانائی بحران میں شدت کا خدشہ ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا کو سی این جی گیس دینے سے انکار

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبر پختونخوا میں گیس بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے صوبے کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم نے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے رابطہ کیا۔ انہوں نے صوبے کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ سی این جی اسٹیشنز کی بندش سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ٹرانسپورٹ سمیت مختلف شعبے متاثر ہو رہے ہیں۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ ملک میں گیس کی کمی ہے۔ اضافی گیس کی فراہمی ممکن نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ایل این جی کی درآمد کے بعد صورتحال میں بہتری کا امکان ہے۔ اس کے بعد خیبر پختونخوا کو اضافی گیس دینے پر غور کیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں