فساد برپا کرنے والے غیرملکیوں کی جگہ خلیج فارس کے پانیوں کی تہہ ہے، ایرانی سپریم لیڈر کا بیان

ایرانی سپریم لیڈر نے امریکا کو خطے میں ناکامی کے بعد نیا محاذ کھولنے کا الزام دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فساد برپا کرنے والے غیرملکیوں کی جگہ خلیج فارس کے پانیوں کی تہہ ہے، ایرانی سپریم لیڈر کا بیان

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا خطے میں ناکامی کے بعد نیا محاذ کھول رہا ہے۔ انہوں نے تہران کے خلیجی خطے کی سلامتی کو یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا۔

ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں نئی صورتحال پیدا ہو رہی ہے، جس کی بڑی وجہ امریکا ہے۔ انہوں نے امریکا کو خطے میں شرمناک ناکامی کے بعد نیا محاذ کھولنے کا مورد الزام ٹھہرایا۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے مزید کہا کہ امریکی اڈے اپنی حفاظت کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ ایران اپنی جوہری اور میزائل صلاحیتوں کی حفاظت کرے گا اور امریکی خواہشات کو ناکام بنائے گا۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے سخت لہجے میں کہا کہ فساد برپا کرنے والے غیر ملکیوں کی جگہ خلیج فارس کے پانیوں کی تہہ ہے۔

ایرانی قیادت کے مطابق ایران آبنائے ہرمز کا کنٹرول سنبھال کر خطے کو محفوظ بنائے گا۔ تہران کا مؤقف ہے کہ اس آبی راستے کا انتظام علاقائی ممالک کے ہاتھ میں ہونا چاہیے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی آبنائے ہرمز کو قومی شناخت کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی بحری ناکہ بندی ناکام ہوگی اور یہ بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے آبنائے ہرمز کو قومی شناخت کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی بحری ناکہ بندی ناکام ہوگی اور یہ بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے۔

یاد رہے کہ امریکی ناکہ بندی علاقائی استحکام کے لیے نقصان دہ قرار دی جارہی ہے۔ ایرانی حکام نے امریکا اور اسرائیل کو آبنائے ہرمز میں عدم استحکام کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں