یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل 2025 کے نتائج کا اعلان کیا، 90.87 فیصد طلبہ کامیاب ہوئے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کیا۔ 90.87 فیصد طلبہ کامیاب ہوئے ہیں۔
امتحان میں 43 میڈیکل کالجوں کے 5 ہزار 125 طلبہ نے شرکت کی۔ 4 ہزار 657 طلبہ کامیاب جبکہ 454 ناکام قرار پائے۔
قائد اعظم میڈیکل کالج کی عینہ مریم نے 1329 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ابواء میڈیکل کالج کی فاطمہ الطاف اور گوجرانوالہ میڈیکل کالج کی عائلہ ابرار نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔
یونیورسٹی کے مطابق نتائج عملی امتحانات کے اختتام کے ایک دن بعد جاری کیے گئے۔ تمام نتائج یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
واضح رہے کہ بروقت نتائج کے اعلان سے طلبہ کو پیشہ ورانہ مستقبل کی منصوبہ بندی میں سہولت ملے گی۔














