اپنا گھر پروگرام قرض تفصیلات جاری، 1 کروڑ تک فنانسنگ کا اعلان

اپنا گھر پروگرام کے تحت گھر کی خریداری کے لیے 1 کروڑ روپے تک کا قرض 20 سال کے لیے دیا جائے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اپنا گھر پروگرام کے تحت قرض کی تفصیلات جاری

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف آج اپنا گھر پروگرام کے تحت تاریخی پیکج کا اعلان کریں گے۔ اس پروگرام کے تحت گھر کی خریداری کے لیے 1 کروڑ روپے تک کا قرض 20 سال کی مدت کے لیے فراہم کیا جائے گا۔

پیکج کے تحت 25 لاکھ، 50 لاکھ، 75 لاکھ یا 1 کروڑ روپے تک قرض حاصل کیا جا سکتا ہے۔ پہلے 10 برس میں 5 فیصد فکسڈ مارک اپ اور اگلے 10 برس میں نارمل مارک اپ ہوگا۔

25 لاکھ قرض لینے والوں کو ماہانہ 16,499 روپے، 50 لاکھ والوں کو 32,997 روپے، 75 لاکھ والوں کو 49,497 روپے، اور 1 کروڑ قرض لینے والوں کو 65,996 روپے ماہانہ قسط ادا کرنا ہوگی۔

گھر کے لیے قرض حاصل کرنے کے لیے شناختی کارڈ ہولڈرز اور غیرمقروض ہونا شرط ہے۔ 90 فیصد فنانسنگ حکومتی اسکیم کے تحت اور 10 فیصد انفرادی طور پر ہوگی۔ قرض اسلامک و کمرشل بینک، مائیکروفنانس بینک یا ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی سے مل سکے گا۔

یاد رہے کہ قرض کے لیے آن لائن درخواست دینا ہوگی اور حتمی منظوری تک ایک ماہ کا وقت لگے گا۔ اسٹیٹ بینک اور پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن منصوبے کی مانیٹرنگ کریں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں