صومالیہ میں بحری قزاقوں نے 11 پاکستانیوں کو یرغمال بنا لیا، حکومت ان کی رہائی کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ صومالیہ میں بحری قزاقوں نے 11 پاکستانیوں کو یرغمال بنایا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان متاثرہ افراد کی بحفاظت رہائی کے لیے صومالی حکام سے رابطے میں ہے۔
ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ صومالیہ کے قریب بحری قزاقوں نے ایک بحری ٹینکر کو روکا اور پاکستانیوں کو یرغمال بنایا۔ اس معاملے پر صومالیہ کی حکومت اور جہاز کے مالک سے بات چیت جاری ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کمبوڈیا میں 84 پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں جنہیں خوراک اور سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے سرگرم ہے۔ پاکستان نے دونوں فریقین کے ساتھ رابطے کھلے رکھے ہیں۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر سے رابطہ کیا اور مختلف ممالک کے اہم دورے کیے۔ پاکستان نے آبنائے ہرمز کی فوری کھولنے کی حمایت کی ہے۔














