الیکشن کمیشن نے دو جماعتوں کی رجسٹریشن ختم کردی، اب سیاسی جماعتوں کی تعداد 167 ہوگئی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ الیکشن کمیشن نے دو سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن ختم کردی، جس کے بعد سیاسی جماعتوں کی تعداد 167 ہوگئی ہے۔ اس وقت 4 جماعتیں بغیر سربراہ کے موجود ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نوٹی فکیشن جاری کیا جس کے مطابق ڈی لسٹ کی گئی جماعتوں میں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی جماعت پاکستان جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی اور استحکام پاکستان تحریک شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق دونوں جماعتوں کو الیکشنز ایکٹ اور رولز کی خلاف ورزیوں پر ڈی لسٹ کیا گیا۔ ان جماعتوں نے انٹرا پارٹی الیکشنز اور سالانہ گوشوارے جمع نہیں کرائے۔
پولیٹکل فنانس ونگ کی سفارش پر دونوں جماعتوں سے انتخابی نشانات بھی واپس لے لئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے دونوں جماعتوں کو متعدد مواقع دیئے تھے۔
یاد رہے کہ دونوں جماعتوں کو 16 اپریل کو ڈی لسٹ کرنے کا حکم دیا گیا تھا، جس کے بعد تازہ ترین فہرست جاری کی گئی۔















