دبئی میں جائیداد خریدنے پر رہائشی ویزا آسان ہو گیا

دبئی میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ویزا قوانین میں نرمی، 2 سالہ رہائشی ویزا اب مزید آسان۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
دبئی میں پراپرٹی ویزا قوانین میں نرمی

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ متحدہ عرب امارات نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے دبئی کے ویزا قوانین میں نرمی کر دی ہے۔ جائیداد کی خریداری پر 2 سالہ رہائشی ویزا اب پہلے سے زیادہ آسان ہو گیا ہے۔

نئی پالیسی کے تحت سنگل مالک (Single Owner) پر عائد قیمت کی سابقہ شرط ختم کر دی گئی ہے۔ مشترکہ ملکیت والی جائیداد پر بھی ویزا حاصل کیا جا سکے گا، بشرطیکہ ہر سرمایہ کار کا حصہ کم از کم 4 لاکھ درہم ہو۔

دیگر ویزا کیٹیگریز میں 5 سالہ ریٹائرمنٹ ویزا کے لیے 10 لاکھ درہم کی شرط برقرار ہے۔ درخواست گزار کی عمر کم از کم 55 سال ہونا ضروری ہے۔

10 سالہ گولڈن ویزا کے لیے 20 لاکھ درہم کی سرمایہ کاری کی حد مقرر کی گئی ہے۔ گولڈن ویزا ہولڈرز اپنے اہل خانہ اور ملازمین کو اسپانسر کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ ان اقدامات سے دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں تیزی آئے گی۔ معاشی ماہرین کے مطابق دنیا بھر سے مزید سرمایہ کار امارات کا رخ کریں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں