شہباز شریف نے یونیسیف وفد سے ملاقات میں بچوں کے محفوظ مستقبل پر گفتگو کی۔ حکومت انسداد پولیو کو اولین ترجیح سمجھتی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے یونیسیف کے وفد نے ملاقات کی، جس میں بچوں کے محفوظ مستقبل پر غور کیا گیا۔ شہباز شریف نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے حکومت کے عزم کا اظہار کیا۔
وفد کی قیادت یونیسیف کی نمائندہ پرنیل آئرنسائیڈ کر رہی تھیں، جبکہ سیسے سے پاک مستقبل کے ڈائریکٹر عبداللہ فاضل بھی موجود تھے۔ ملاقات میں وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ حکومت بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے انسداد پولیو کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ جلد اس کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
وزیراعظم نے سیسے (Lead) کے نقصانات پر تشویش کا اظہار کیا اور اس کے اثرات کی روک تھام کے لیے بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
یاد رہے کہ یونیسیف وفد نے سیسے کے پھیلاؤ اور اس کے صحت پر نقصانات پر بریفنگ دی جبکہ عوام میں آگاہی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔















