راولپنڈی ٹریفک پولیس نے بغیر ڈرائیونگ لائسنس ڈرائیونگ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا آغاز کیا۔ رواں ماہ 13 ہزار سے زائد لائسنس جاری کیے گئے۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ راولپنڈی ٹریفک پولیس نے بغیر ڈرائیونگ لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ سی ٹی او راولپنڈی نے سرکل اور سیکٹر انچارجز کو واضح احکامات جاری کیے ہیں۔
رواں ماہ 13 ہزار سے زائد نئے ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔ بغیر ڈرائیونگ لائسنس ڈرائیونگ کرنے پر 5 ہزار 898 افراد کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔
سی ٹی او نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے ضلع بھر میں 6 ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سینٹرز قائم ہیں۔ موٹر سائیکلسٹ کو ایک ہی دن میں ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا جا رہا ہے۔
آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت ڈور ٹو ڈور لائسنسنگ سہولیات کی فراہمی بھی جاری ہے۔ رکشہ ڈرائیورز کو اتوار کے دن خصوصی لائسنسنگ سہولت فراہم کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی یا موٹر سائیکل چلانا قانوناً جرم ہے۔ سی ٹی او فرحان اسلم نے شہریوں کو قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے فوری اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی ہدایت کی ہے۔














