آبنائے ہرمز کی کشیدگی پاکستان کو متاثر کر رہی ہے۔عاصم افتخار، مندوب اقوام متحدہ

آبنائے ہرمز کی کشیدگی پاکستان کو متاثر کر رہی ہے، عاصم افتخار نے اقوام متحدہ میں بیان دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آبنائے ہرمز کی کشیدگی پاکستان کو متاثر کر رہی ہے

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال پاکستان کو متاثر کر رہی ہے۔ یہ بیان انہوں نے سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کی کشیدگی پر مباحثے کے دوران دیا۔

عاصم افتخار نے کہا کہ وسیع علاقائی کشیدگی عالمی امن اور معاشی استحکام کے لیے خطرہ ہے۔ ان کے مطابق آبنائے ہرمز کی صورتحال دنیا کے کئی ممالک پر منفی اثر ڈال رہی ہے، جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے کے برادر ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے۔ پاکستان بین الاقوامی قانون کے احترام اور تنازعات کے پرامن حل کا حامی ہے۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ موجودہ نازک مرحلے پر تحمل، مکالمہ اور سفارت کاری اہم ہیں۔ پاکستان اس بحران کے پرامن حل کے لیے فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش اور ناکہ بندی کے باعث عالمی تیل منڈی دباؤ میں ہے۔ تیل کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کے اثرات پاکستان سمیت کئی درآمدی معیشتوں پر پڑ رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں