پی سی بی نے سری لنکن کرکٹر داسن شناکا پر پی ایس ایل معاہدے کی خلاف ورزی پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکن کرکٹر داسن شناکا پر پی ایس ایل کھیلنے پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔ داسن شناکا نے پی ایس ایل 11 میں لاہور قلندرز کے لیے معاہدے کے باوجود ایونٹ سے دستبردار ہوکر معاہدے کی خلاف ورزی کی۔
پی سی بی کے مطابق داسن شناکا کی پی ایس ایل 11 سے دستبرداری قوانین کی خلاف ورزی ہے، جس پر سخت کارروائی کی گئی ہے۔ وہ پی ایس ایل 12 میں شرکت کے لیے بھی نااہل قرار دیے گئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ پی ایس ایل کی ساکھ اور معیار برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے۔ داسن شناکا نے اپنے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پی ایس ایل، شائقین اور کرکٹ برادری سے معافی مانگی ہے۔
واضح رہے کہ داسن شناکا نے پی ایس ایل سے معاہدہ کرنے کے بعد آئی پی ایل میں شمولیت اختیار کی تھی جس سے ناقدین کی توجہ مبذول ہوئی۔
شناکا نے مزید کہا کہ پاکستانی شائقین کے لیے ان کے دل میں بے حد احترام ہے اور وہ مستقبل میں پی ایس ایل میں واپسی کی امید رکھتے ہیں۔















