ٹی 20 ورلڈ کپ، فکسنگ اسکینڈل میں کینیڈین کپتان زیر تفتیش

ٹی 20 ورلڈ کپ میں کینیڈین کپتان دلپریت باجوا مبینہ فکسنگ اسکینڈل میں زیر تفتیش ہیں، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹی 20 ورلڈ کپ، فکسنگ اسکینڈل میں کینیڈین کپتان زیر تفتیش

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ٹی 20 ورلڈ کپ میں مبینہ فکسنگ اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے جس میں کینیڈین کپتان دلپریت باجوا کا نام سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ میچ فکسنگ میں لارنس بشنوئی گینگ کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

کینیڈا اور نیوزی لینڈ کے میچ میں مبینہ فکسنگ کے شواہد تلاش کیے جا رہے ہیں۔ دلپریت باجوا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ایک اوور میں 15 رنز دیے تھے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اسکینڈل عالمی کرکٹ کے لیے بڑا دھچکا ثابت ہو سکتا ہے۔ اگر الزامات ثابت ہوتے ہیں تو کرکٹ کی شفافیت پر سوالیہ نشان لگ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ کرکٹ میں فکسنگ کے الزامات کوئی نئی بات نہیں ہیں۔ ماضی میں بھی کئی کھلاڑیوں پر ایسے الزامات عائد ہو چکے ہیں جن کے باعث ان کے کیریئر متاثر ہوئے۔

دیگر متعلقہ خبریں