حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں آگ لگنے سے خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں آگ سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے، کمیٹی تحقیقات کرے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حطار میں آگ سے 8 افراد جاں بحق، تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم

ہری پور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ آگ گیس پائپ لائن کے پھٹنے کے باعث لگی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی شفیع جان نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ انہوں نے امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی اور جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا۔

ریسکیو 1122 نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور آگ پر قابو پا لیا گیا۔ ہری پور کے علاوہ دیگر قریبی اضلاع سے بھی فائر فائٹرز کو طلب کیا گیا۔

اس واقعے کی تحقیق کے لیے سات رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جو 24 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرے گی۔ کمیٹی میں مختلف محکموں کے عہدیدار شامل ہیں۔

واضح رہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔ ہری پور کی فضا سوگوار ہے اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں