پنجاب میں فری سولر پینل اسکیم کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع

پنجاب حکومت نے فری سولر پینل اسکیم کی مدت چھ ماہ بڑھا دی، دسمبر 2026 تک اضافی فنڈز سے مزید سسٹمز تقسیم ہوں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب، فری سولر پینل اسکیم کی مدت میں چھ ماہ توسیع

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت نے فری سولر پینل اسکیم کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ اضافی فنڈز کے ذریعے مزید سولر سسٹمز تقسیم کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر اسکیم کی مدت دسمبر 2026 تک بڑھا دی گئی ہے۔ مجموعی طور پر 94 ہزار سے زائد سسٹمز فراہم کیے جائیں گے جن پر تقریباً دس ارب روپے لاگت آئے گی۔

کم آمدنی والے صارفین کو قرعہ اندازی کے ذریعے مفت سولر سسٹمز دیے جائیں گے۔ پنجاب کے تمام اضلاع اور تحصیلوں میں اسکیم کا اطلاق ہوگا اور اب تک آٹھ لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

یہ اسکیم پہلے جون 2026 تک جاری رہنے والی تھی لیکن اب دسمبر تک بڑھا دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ یہ اسکیم توانائی بحران کے حل اور توانائی کی بچت کے لیے شروع کی گئی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں