محسن نقوی کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، وزارت داخلہ نے وضاحت دی کہ 100 ارب روپے کے حوالے سے بیان غلط سمجھا گیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے کراچی میں خطاب کے حوالے سے وزارت داخلہ کے ترجمان کی وضاحت سامنے آئی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی نے یہ نہیں کہا کہ پاکستان کے 100 ارب ڈالر باہر گئے ہیں۔ ان کے بیان کو غلط پیش کیا جا رہا ہے۔
ترجمان نے وضاحت کی کہ نقوی نے کہا تھا کہ گزشتہ تین چار سالوں میں تقریباً 100 ارب روپے ملک سے باہر گئے ہیں، یہ اعداد و شمار عوام کے ہی ہیں۔
وزارت داخلہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ بعض ٹی وی چینلز نے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر نشر کیا، جو حقائق کے برعکس ہے۔
یاد رہے کہ محسن نقوی نے حالیہ خطاب میں ملک کے معاشی مسائل پر بات کی تھی، جس پر مختلف حلقوں نے ردعمل دیا۔













