بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 500 میگا واٹ تک پہنچ گیا، جس کے باعث ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کی شدت بڑھ گئی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 500 میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں شہری اور دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کی شدت بڑھ گئی ہے۔
ملک بھر میں بجلی کی مجموعی پیداوار 15 ہزار 400 میگا واٹ ہے جبکہ طلب 22 ہزار میگا واٹ تک پہنچ چکی ہے۔ اس فرق کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے۔
حکام کے مطابق پن بجلی ذرائع سے 1 ہزار 500 میگا واٹ، تھرمل ذرائع سے 9 ہزار 250 میگا واٹ، اور سولر پاور پلانٹس سے 4 سو میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔
ونڈ پاور پلانٹس 1 ہزار 2 سو میگا واٹ بجلی فراہم کر رہے ہیں جبکہ نیوکلیئر پاور پلانٹس کی پیداوار 2 ہزار 850 میگا واٹ تک ہے۔ بیگاس سے 2 سو میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں 8 سے 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔















