آگرہ میں دولہے کی زندہ جلانے کی کوشش پر پولیس تحقیقات شروع

آگرہ میں دلہن کے 90 لاکھ روپے کے مطالبے پر دولہے کو زندہ جلانے کی کوشش، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آگرہ، دولہے کی زندہ جلانے کی کوشش پر پولیس تحقیقات شروع

آگرہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اتر پردیش کے شہر آگرہ میں شادی کی پہلی رات ایک نو بیاہتا دلہن کے انوکھے مطالبے نے خوشیاں ڈراؤنے خواب میں بدل دیں۔ دلہن نے شوہر سے ‘منہ دکھائی’ کے لیے 90 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا، جس کے انکار پر معاملہ اقدام قتل تک پہنچ گیا۔

متاثرہ خاندان کے مطابق، ان کے بھائی کی شادی کلپنا نامی خاتون سے ہوئی تھی، جس نے رقم نہ ملنے پر زیورات اور قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئی۔ بعد ازاں، دلہن کے گھر والوں نے دولہے کے خاندان کو زندہ جلانے کی دھمکی دی۔

معاملہ اس وقت شدت اختیار کر گیا جب دلہن کے رشتہ دار مبینہ طور پر دولہے کے گھر پہنچے اور گالم گلوچ کی، ساتھ ہی گھر کی گیس پائپ لائن کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی تاکہ پورے خاندان کو آگ لگا دی جائے۔

واضح رہے کہ متاثرہ خاندان نے بروقت پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاندان کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

یاد رہے کہ ابتدائی طور پر پولیس نے معاملے پر کوئی کارروائی نہیں کی، تاہم عدالتی حکم پر اب ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اصل حقائق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں