واٹس ایپ نے نئی خصوصیت متعارف کرائی، یوزر نیم کے ذریعے رابطہ ممکن ہوگا، پرائیویسی میں اضافہ ہوگا۔
دنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ واٹس ایپ نے ایک نئے فیچر کی آزمائش شروع کی ہے، جو صارفین کو طویل عرصے سے درکار تھا۔ یہ فیچر 2026 کی بڑی اپڈیٹس میں شامل ہے۔
یہ فیچر فی الحال اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے بیٹا ورژنز میں محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ توقع ہے کہ جلد ہی یہ تمام صارفین کے لیے جاری کیا جائے گا۔
اس نئے فیچر کا بڑا فائدہ پرائیویسی میں اضافہ ہے۔ اب صارفین فون نمبر کے بجائے یوزر نیم کے ذریعے رابطہ کر سکیں گے، اور ایک چار ہندسوں کی سیکیورٹی کی فراہم کی جائے گی۔
یوزر نیم کا استعمال صارفین کے لیے ایک بڑی سہولت ہوگی، کیونکہ اب انہیں فون نمبر شیئر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ یہ فیچر واٹس ایپ سیٹنگز میں پروفائل کے ذریعے فعال کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ صارفین اپنے دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے فیس بک یا انسٹاگرام کے یوزر نیم بھی استعمال کر سکتے ہیں، جس سے شناخت مزید آسان ہوجائے گی۔















