ایرانی حکام نے کہا کہ اگر امریکا کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور ہوتا ہے تو پاکستان ہماری ترجیح ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی حکام نے کہا ہے کہ اگر امریکا کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور ہوتا ہے تو پاکستان ہماری ترجیح ہے۔
امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات کے دوسرے دور کی خبریں اسلام آباد میں گردش کر رہی ہیں۔ ایرانی حکام کے مطابق ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں، تاہم دوسری جانب سے کوئی اطلاع نہیں۔
ایرانی حکام نے ذکر کیا کہ اگر مذاکرات کا دوسرا دور ہوتا ہے تو پاکستان ہماری پہلی ترجیح ہوگی۔
اس خبر کی اہمیت اس لیے بھی ہے کہ برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق امریکا اور ایران کے وفود جلد اسلام آباد میں امن مذاکرات کے لیے آسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیشکش کی ہے تاکہ سیز فائر کی مدت ختم ہونے سے پہلے مذاکرات منعقد ہوسکیں۔













