عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں 35 منٹ کی ملاقات ہوئی، جیل مینول کے تحت ملاقاتیں باقاعدگی سے ہو رہی ہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق، یہ ملاقات تقریباً 30 سے 35 منٹ تک جاری رہی اور جیل کے کانفرنس روم میں منعقد ہوئی۔
جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان کی ملاقات جیل مینول کے تحت ہر ہفتے باقاعدگی سے ہوتی ہے۔
ملاقات کا وقت ختم ہونے پر بہنوں سمیت پارٹی کے کسی رہنما کو اجازت نہیں دی گئی۔ بیرسٹر گوہر واپس روانہ ہو گئے جبکہ عمران خان کی بہنیں فیکٹری ناکے پر موجود ہیں۔
واضح رہے کہ عمران خان کو مختلف مقدمات کی وجہ سے اڈیالہ جیل میں قید کیا گیا ہے، جہاں ان کی ملاقاتیں جیل مینول کے تحت محدود کی گئی ہیں۔













