آشا بھوسلے کا 92 برس کی عمر میں انتقال، بھارتی موسیقی کی دنیا سوگوار۔ ان کی آخری رسومات آج ممبئی میں ادا کی جائیں گی۔
ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی موسیقی کی لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ ان کے انتقال کی خبر نے موسیقی کے چاہنے والوں کو سوگوار کر دیا ہے۔
آشا بھوسلے نے اپنے کیریئر کا آغاز 1943 میں مراٹھی فلم سے کیا۔ وہ کلاسیکی موسیقی کی تربیت یافتہ تھیں اور ان کے والد دینا ناتھ منگیشکر نے انہیں سکھایا تھا۔
حکام کے مطابق آشا بھوسلے کی آخری رسومات آج ممبئی میں ادا کی جائیں گی، جس میں شوبز، سیاست اور سماجی حلقوں کی اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔
آشا بھوسلے کی ورسٹائل گلوکاری نے مختلف اداکاراؤں کے لیے آواز کا جادو بکھیرتے ہوئے ان کی مقبولیت میں اضافہ کیا۔ ان کے گانے ہمیشہ مداحوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔
یاد رہے کہ آشا بھوسلے کو پدما وبھوشن اور دادا صاحب پھالکے ایوارڈز سمیت کئی اعزازات ملے۔ وہ لتا منگیشکر کی چھوٹی بہن تھیں اور دونوں نے موسیقی کی دنیا میں بڑا مقام حاصل کیا۔











