عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں مرکزی ملزم قرار

عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس میں مرکزی ملزم قرار دیا گیا، 57 صفحات کا چالان تیار۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عمران خان، فارن فنڈنگ کیس میں مرکزی ملزم قرار

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس میں مرکزی ملزم قرار دیا گیا ہے اور 57 صفحات پر مشتمل چالان تیار کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کا چالان تیار کر لیا ہے، جو کل تک عدالت میں جمع کروا دیا جائے گا۔ کیس میں 11 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، جن میں عمران خان مرکزی ملزم ہیں۔

چالان میں طارق شفیع، حامد زمان اور دیگر افراد کو شامل کیا گیا ہے جبکہ 3 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے، جن میں عارف نقوی اور طارق رحیم شیخ شامل ہیں۔

چالان کے مطابق پی ٹی آئی اکاؤنٹ میں دنیا کے مختلف ممالک سے 1800 ٹرانزیکشنز ہوئیں اور 2.1 ملین ڈالر کی غیرقانونی فنڈنگ کا الزام ہے۔ ‘ووٹ آن کرکٹ لمیٹڈ’ نامی کمپنی نے بھی پی ٹی آئی کو فنڈنگ کی ہے۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی و دیگر کے خلاف ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں