پاکستان کی معاشی رفتار سست، شرح نمو 3 فیصد تک محدود

پاکستان کی معیشت کی شرح نمو 4.2 فیصد ہدف کے مقابلے میں 3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ عالمی بینک نے مشرق وسطیٰ کشیدگی کی وجہ سے دباؤ بڑھنے کی پیشگوئی کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کی معیشت، شرح نمو 3 فیصد رہنے کا امکان

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کی معیشت کی ترقی کی رفتار سست ہے، مگر بہتری کے آثار موجود ہیں۔ بیرونی دباؤ اور مہنگائی برقرار چیلنجز ہیں۔

عالمی بینک نے بتایا ہے کہ مشرق وسطیٰ کشیدگی کی وجہ سے تیل و گیس کی قیمتوں میں اضافے نے پاکستان سمیت کئی ممالک کی معیشت پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔ رواں مالی سال میں معاشی شرح نمو 4.2 فیصد ہدف کے مقابلے میں کم ہو کر تقریباً 3 فیصد رہ سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2026 میں مہنگائی 7.4 فیصد تک بڑھ سکتی ہے جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس دوبارہ خسارے میں تبدیل ہو سکتا ہے، جو جی ڈی پی کا 1.2 فیصد تک پہنچنے کی پیشگوئی ہے۔ خلیجی ممالک سے ترسیلات زر میں کمی اور اسٹاک مارکیٹ کی مندی خطرات میں شامل ہیں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستان کی معیشت میں بہتری کا رجحان موجود ہے، رواں مالی سال شرح نمو 3.5 فیصد اور آئندہ سال 4.5 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔

یاد رہے کہ مہنگائی 6 سے 6.5 فیصد کے درمیان رہ سکتی ہے تاہم مشرق وسطیٰ کی کشیدگی، مہنگی توانائی، کمزور ترسیلات زر اور بیرونی جھٹکے معیشت کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں