حکومت کا بڑا فیصلہ، جبری مشقت سے تیار اشیاء کی درآمد پر پابندی

وفاقی حکومت نے جبری مشقت سے تیار اشیاء کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے، جس کا مقصد انسانی حقوق کا تحفظ ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جبری مشقت سے تیار اشیاء کی درآمد پر پابندی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی حکومت نے جبری مشقت سے تیار کردہ اشیاء کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔

وزارت تجارت نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جبری مشقت سے تیار اشیاء کی درآمد ممنوع ہوگی۔ یہ پابندی ان ممالک اور اداروں پر نافذ ہوگی جہاں جبری مشقت استعمال ہوتی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مکمل یا جزوی جبری مشقت کے ذریعے تیار اشیاء کی درآمد پر پابندی ہوگی۔ حکومت عالمی لیبر آرگنائزیشن کے معیار کے مطابق اشیاء اور ممالک کی نشاندہی کرے گی۔

مزید برآں، متعین ممالک سے درآمدات کے لیے دستاویزی شواہد یا سرٹیفکیشن لازمی قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ اقدام جبری مشقت کے خاتمے اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں