صبا فیصل: نوجوانوں میں سیکھنے کی جستجو کی کمی

صبا فیصل نے نوجوانوں میں سیکھنے کی جستجو کی کمی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی خود کو عقلِ قل سمجھتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
صبا فیصل: نوجوانوں میں سیکھنے کی جستجو کی کمی

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سینئر اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ آج کل کے نوجوانوں میں سیکھنے کی جستجو نہیں ہے اور ہر کوئی خود کو عقلِ قل سمجھتا ہے۔

صبا فیصل نے حال ہی میں سرکاری ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں سکھانے کا رواج کم ہو گیا ہے، اور اسی وجہ سے سیکھنے کی جستجو بھی ختم ہوتی جا رہی ہے، کیونکہ ہر کوئی سمجھتا ہے کہ اسے سب کچھ آتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ شوٹنگ کے سیٹ پر نئے اداکاروں سے محتاط رہنا پڑتا ہے، کیونکہ اگر کچھ بتایا جائے تو جواب مل سکتا ہے۔

صبا فیصل نے پی ٹی وی کے سنہرے دور کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ سینئرز ہمیں سکھاتے تھے اور بار بار ریہرسل کرواتے تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں