فضا علی کی نئی ویڈیو پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل آیا، پیمرا نے نوٹس لیا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اداکارہ اور ٹی وی میزبان فضا علی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنازع کا شکار ہو گئی ہیں۔ انہوں نے ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کے شوہر انہیں کندھے پر اٹھاتے نظر آ رہے ہیں۔
ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ جنہیں میرا اٹھایا جانا بھاری لگا تھا، آج وہی منظر لندن میں ہلکا لگ رہا ہے۔ فضا نے کہا کہ نہ میں بدلی ہوں، نہ محبت۔
حال ہی میں ان کے شوہر اعجاز خان نے لائیو شو کے دوران انہیں اٹھا لیا تھا، جس پر شدید ردعمل آیا۔ پیمرا نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے نجی ٹی وی چینل کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔
یہ معاملہ سوشل میڈیا پر غیر مناسب قرار دیا گیا اور فضا علی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ فضا علی نے 41 سال کی عمر میں تیسری شادی کی ہے اور وہ اپنے نئے شوہر کے ساتھ مختلف ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔















