میرا نے انکشاف کیا کہ فلم ‘سائیکو’ کے کردار کی وجہ سے وہ ڈپریشن کا شکار ہوئیں اور انہیں ماہر نفسیات سے مدد لینی پڑی۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کی معروف اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ‘سائیکو’ کی شوٹنگ کے دوران وہ ڈپریشن کا شکار ہوگئیں۔
حال ہی میں ایک انٹرویو میں میرا نے کہا کہ فلم میں شدید کردار کی وجہ سے ان کی طبیعت خراب ہوگئی۔
میرا نے بتایا کہ اس دوران وہ نیویارک گئیں اور ماہر نفسیات سے مدد لی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کردار سے باہر آنے میں کافی محنت کرنا پڑی۔
اداکارہ نے شان شاہد کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو مثبت قرار دیا اور ان کی ہدایت کاری کی تعریف کی۔
واضح رہے کہ میرا اور شان شاہد کی فلم ‘سائیکو’ اس سال عیدالضحیٰ پر ریلیز ہوگی جس میں دیگر معروف اداکار بھی شامل ہیں۔















