دفتر خارجہ نے کہا کہ افغان طالبان کی حکومت کے بعد دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے اور پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان طالبان کی حکومت آنے کے بعد سے دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ افغان طالبان ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ افغان رجیم کے دوران دہشت گردی میں اضافہ ہوا اور پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والوں کے لیے کوئی نرم گوشہ نہیں ہونا چاہیے۔
اندرابی نے مزید کہا کہ افغان طالبان سے مذاکرات ہوئے ہیں اور دوست ممالک کی کوششوں کو سراہا گیا ہے، مگر پاکستان دہشت گردوں کے کسی گروپ سے مذاکرات نہیں کرے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سرگرم دہشت گرد افغان گروپوں پر مشتمل ہیں اور امید ہے کہ افغان طالبان ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کریں گے۔















