وزیراعلیٰ پنجاب کی برازیل میں کاپ 30 کانفرنس میں شرکت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کاپ 30 کانفرنس میں پنجاب کے ماحولیاتی اقدامات پر کلیدی خطاب کریں گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

برازیلیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف برازیل میں منعقدہ عالمی کاپ 30 کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچ گئی ہیں۔ ان کے ہمراہ سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب، وزیر تعلیم رانا سکندر اور دیگر حکومتی شخصیات بھی شامل ہیں۔

مریم نواز کانفرنس میں پنجاب میں ماحولیاتی بہتری کے لیے اپنے وژن اور اقدامات پر کلیدی خطاب کریں گی۔ انہوں نے پنجاب کلائمیٹ ریزی لینس، ستھرا پنجاب، الیکٹرک گاڑیوں، جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ و فروغ کا اپنا وژن اجاگر کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

کاپ 30 کانفرنس 21 نومبر تک جاری رہے گی، اس دوران مریم نواز عالمی رہنماؤں، بین الاقوامی ماحولیاتی اداروں کی قیادت اور ماہرین سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں