ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ امریکی کارروائیوں کے خلاف جوابی حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
تہران: (رائیٹ ناؤنیوز) ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز پر ایران کا مکمل کنٹرول ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب تک امریکی کارروائیاں جاری رہیں گی، ایران کے جوابی حملے بھی جاری رہیں گے۔
ترجمان کے مطابق آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ قومی مفادات کے پیش نظر آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ امریکی کارروائیاں خطے میں امن کو متاثر کر رہی ہیں۔
امریکا نے مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کے لیے سفری انتباہ جاری کیا ہے۔ امریکی حکام نے کہا کہ کشیدگی کی وجہ سے صورتحال کشیدہ ہے اور شہریوں سے محتاط رہنے کی درخواست کی گئی ہے۔
امریکی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی شہری ممکنہ خطرات کے پیش نظر چوکس رہیں۔ شہریوں کو پروازوں کی منسوخی کے لیے بھی تیار رہنے کا کہا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ایران پہلے بھی دنیا بھر میں امریکی مفادات کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دیتا رہا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی صورتحال مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے۔













