راول ڈیم: ہزاروں مچھلیوں کی ہلاکت، تعفن سے شہری مشکلات کا شکار

راول ڈیم میں ہزاروں مچھلیوں کی ہلاکت نے ماہرین کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے پانی کی کمی اور گرمی کو ابتدائی وجوہات قرار دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
راول ڈیم میں ہزاروں مچھلیوں کی ہلاکت، تعفن سے شہری مشکلات کا شکار

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) راول ڈیم میں ہزاروں مچھلیوں کی اچانک ہلاکت سے شہریوں میں تشویش پھیل گئی ہے۔ بنی گالا اور ڈھوکڑی چوک کے قریب پانی کی سطح پر مردہ مچھلیاں دیکھی جا رہی ہیں، جس سے علاقے میں شدید تعفن پھیل گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کئی دنوں سے مردہ مچھلیاں کناروں پر جمع ہو رہی ہیں۔ مقامی افراد نے بتایا کہ گزشتہ سال بھی زہریلے کیمیکل کی وجہ سے سیکڑوں مچھلیاں ہلاک ہوئی تھیں، مگر کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر پانی میں موجود آلودگی کا بروقت پتہ نہ لگایا گیا تو اس کے اثرات انسانی صحت پر بھی ہو سکتے ہیں۔ آبی حیات کے بعد انسانی زندگی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے محکمہ فشریز کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں پانی کی کمی اور گرمی کی شدت کو مچھلیوں کی ہلاکت کی وجہ بتایا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ کسی کیمیکل کی موجودگی کی تصدیق کی جا سکے۔

واضح رہے کہ راول ڈیم اسلام آباد کا اہم ذریعہ آب ہے اور اس کی آلودگی سے نہ صرف آبی حیات بلکہ انسانی صحت پر بھی مضر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں