پنجاب میں مون سون کے دوسرے اسپیل کا آغاز، اربن فلڈنگ کا خدشہ

پنجاب میں مون سون بارشوں کا دوسرا اسپیل شروع ہونے والا ہے، جس سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں مون سون کے دوسرے اسپیل کا آغاز، اربن فلڈنگ کا خدشہ

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) پنجاب میں مون سون بارشوں کے دوسرے اسپیل کا 19 جولائی سے آغاز متوقع ہے۔ پی ڈی ایم اے نے 19 سے 23 جولائی تک تیز ہواؤں، گرج چمک اور موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان اور گوجرانوالہ میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔ نالہ لئی، مری، گلیات اور برساتی نالوں میں طغیانی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

متعلقہ ادارے اور ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور نشیبی علاقوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

مون سون بارشیں زراعت اور پانی کی فراہمی کے لئے اہم ہیں، لیکن شہری علاقوں میں سیلاب کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

یاد رہے کہ پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے ہنگامی صورتحال میں ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کرنے کی درخواست کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں