آزاد کشمیر کے انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی، مظفرآباد اور مہاجرین کی نشستوں پر پولنگ 2 اگست کو ہوگی۔
مظفرآباد: (رائیٹ ناؤنیوز) چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرپور ڈویژن میں انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے، جبکہ مظفرآباد ڈویژن اور مہاجرین مقیم پاکستان کی 12 نشستوں پر پولنگ 2 اگست کو ہوگی۔
چیف الیکشن کمشنر نے مزید بتایا کہ پونچھ ڈویژن میں پولنگ 10 اگست کو ہوگی۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ انتخابات صاف اور شفاف ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد الیکشن شیڈول میں ترمیم کی گئی ہے تاکہ شفاف اور غیر جانب دارانہ انتخابات ہوں۔
واضح رہے کہ عالمی مبصرین اور صحافیوں کو انتخابات کی کوریج کی مکمل اجازت ہوگی، جس سے انتخابات کی شفافیت میں اضافہ ہوگا۔















