پنجاب میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی، انتظامیہ کو الرٹ جاری

پنجاب میں مون سون بارشوں کی توقع کے باعث انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور موسم کی تازہ صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی، انتظامیہ کو الرٹ جاری

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) مون سون بارشوں کا نیا سسٹم پاکستان میں داخل ہو چکا ہے جس کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج بارشوں کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ لاہور میں دن بھر سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی۔ دوپہر کے بعد ہلکی بارش کا امکان ہے۔ شہر کا درجہ حرارت 31 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے ضلعی انتظامیہ کو نشیبی علاقوں میں حفاظتی انتظامات کی ہدایت دی ہے۔ ایم ڈی واسا غفران احمد نے آپریشنل عملے کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بارش کا پانی مکمل نکالنے تک عملہ متحرک رہے گا۔ حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور موسم کی تازہ صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے 24 جولائی تک لاہور میں وقفے وقفے سے بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں