حسن ہادی نے پاکستان اسکریبل چیمپئن شپ جیت لی، 80 کھلاڑیوں کی شرکت

حسن ہادی خان نے 38ویں پاکستان اسکریبل چیمپئن شپ میں 80 کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ کر ٹائٹل جیت لیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حسن ہادی نے پاکستان اسکریبل چیمپئن شپ جیت لی، 80 کھلاڑیوں کی شرکت

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) 38ویں پاکستان اسکریبل چیمپئن شپ کا ٹائٹل حسن ہادی خان نے جیت لیا۔ ملک بھر سے 80 بہترین کھلاڑیوں نے اس مقابلے میں حصہ لیا۔

حسن ہادی خان نے 27 میں سے 20 میچز میں فتح حاصل کی۔ انہوں نے 14 سالہ احمد سلمان کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دی۔

سابق ورلڈ یوتھ چیمپئن علی سلمان تیسرے جبکہ ہاشم ہادی چوتھے نمبر پر رہے۔ دفاعی چیمپئن وسیم کھتری پانچویں نمبر پر آئے۔

سیکنڈ ڈویژن میں محمد عزیر نے پہلی پوزیشن حاصل کی، ایمن فیصل نے دوسری اور عفان سہیل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

واضح رہے کہ انعامات کی تقسیم پی ایس ایل کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے کی۔

دیگر متعلقہ خبریں