اسلام آباد ہائیکورٹ نے یوٹیوبرزیوٹیوبرز رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی گرفتاری روک دی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے یوٹیوبرز رجب بٹ اور ندیم نانی والا کو 10 دن کی راہداری ضمانت دے دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے یوٹیوبرز رجب بٹ اور ندیم نانی والا کو 10 دن کی راہداری ضمانت دے دی ہے۔ جسٹس انعام امین منہاس نے دونوں یوٹیوبرز کو گرفتاری سے روک دیا اور متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔

رجب بٹ اور ندیم نانی والا عدالت کے سامنے اپنے وکلا کے ہمراہ پیش ہوئے۔ ان کے وکیل نے عدالت سے کراچی میں موجود مقدمے کے حوالے سے 15 دن کی راہداری ضمانت کی درخواست کی، جس پر عدالت نے 10 دن کی ضمانت منظور کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے گیمبلنگ ایپ اور سائبر کرائم سے متعلق مقدمات میں دونوں یوٹیوبرز کی حفاظتی ضمانت پہلے ہی منظور کر لی تھی۔ دونوں یوٹیوبرز کل رات پاکستان واپس پہنچے تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں