پٹرول 2 روپے 84 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 28 پیسے اضافہ

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، شہریوں کے سفری اخراجات میں اضافے کا امکان۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پٹرول 2 روپے 84 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 28 پیسے اضافہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ یہ نئی قیمتیں 4 ستمبر سے پورے ملک میں لاگو ہوں گی۔

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 84 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 349 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 2 روپے 28 پیسے بڑھائی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 374 روپے 31 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں شہریوں کے سفری اخراجات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ ڈیزل کی مہنگائی سے مال برداری اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی متاثر ہوں گی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کے نظرثانی شدہ پیٹرولیم قیمتوں کے طریقہ کار کے تحت یہ قیمتیں تبدیل کی گئی ہیں۔ نئی قیمتیں 4 ستمبر 2026 سے اگلی نظرثانی تک نافذ العمل رہیں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں