ولادی ووستوک میں ایسٹرن اکنامک فورم شروع ہوچکا ہے جس میں 80 ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔ فورم میں روس کی ترقی اور ایشیا پیسیفک خطے کے ساتھ اقتصادی تعاون پر توجہ دی جا رہی ہے۔
ولادیووستوک: (رائیٹ ناؤ نیوز) روس کے شہر ولادی ووستوک میں 11واں ایسٹرن اکنامک فورم شروع ہوگیا ہے۔ فورم میں 80 ممالک کے نمائندے شریک ہیں جو چار دن تک جاری رہے گا۔
رواں سال فورم کا موضوع ‘دورِ مشرق — عوام کی فلاح کے لیے ترقی’ ہے۔ 5 ہزار سے زائد شرکاء کی آمد متوقع ہے۔
فورم میں کاروباری اجلاس، مباحثے اور سیشنز جاری ہیں۔ موضوعات میں تجارت، سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی شامل ہیں۔
روسی صدر کے مشیر نے کہا ہے کہ فورم مختلف نظاموں کے مکالمے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال فورم میں 8 ہزار سے زائد شرکاء نے شرکت کی تھی اور 358 معاہدے طے پائے تھے۔














