زائد لاگت کے باعث چاول و دیگر برآمدات میں کمی، سینیٹ کمیٹی کا اظہار تشویش

سینیٹ قائمہ کمیٹی تجارت نے زائد لاگت کے باعث چاول و دیگر برآمدات میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
زائد لاگت کے باعث چاول و دیگر برآمدات میں کمی، سینیٹ کمیٹی کا اظہار تشویش

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) سینیٹ قائمہ کمیٹی تجارت کے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ توانائی اور درآمدی لاگت کے باعث پاکستانی مصنوعات عالمی مارکیٹ میں مہنگی ہوگئی ہیں۔ بھارت کاٹن ایکسپورٹ کر رہا ہے جبکہ پاکستان امپورٹ کر رہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق، چیئرمین ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈز پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ زائد لاگت کے باعث پاکستانی مصنوعات عالمی مارکیٹ میں مقابلہ نہیں کرپارہیں۔

اجلاس کے دوران وزیر تجارت نے کہا کہ پاکستان فارما انڈسٹری نے ایتھوپیا میں قابل ذکر ترقی کی ہے۔ چین سے فری ٹریڈ معاہدے پر مذاکرات جاری ہیں۔

وزیر تجارت نے کہا کہ چاول، چینی، کاٹن، پیاز، تل اور آلو کی برآمدات میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ بھارت نے کاشت کاروں کو 5.1 ارب ڈالرز کی سبسڈی دی، جبکہ پاکستان عالمی منڈیوں میں مقابلہ نہیں کر پا رہا۔

یاد رہے کہ گزشتہ مالی سال 30 ارب 80 کروڑ ڈالرز کی برآمدات کی گئیں، لیکن 2024-25 کے مقابلے میں برآمدات میں کمی ہوئی۔ پاکستان کو امریکا، یورپ اور برطانیہ میں ٹیکس اور ڈیوٹیز میں چھوٹ حاصل ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں