پاکستان کی یورو بانڈز کی تاریخی پیش رفت، 3 ارب ڈالر کا اجرا

پاکستان نے 3 ارب ڈالر کے یورو بانڈز جاری کر دیے، جو ملکی تاریخ میں سب سے بڑا سنگل بانڈ ہے اور پاکستان کی عالمی مارکیٹ میں واپسی کی نشانی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کی یورو بانڈز کی تاریخی پیش رفت، 3 ارب ڈالر کا اجرا

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان نے عالمی مالیاتی منڈی میں 3 ارب ڈالر مالیت کے یورو بانڈز جاری کر دیے ہیں، جو ملکی تاریخ میں سب سے بڑا سنگل بانڈ ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق 5.5 سالہ بانڈ کے ذریعے 1.75 ارب ڈالر اور 10 سالہ بانڈ کے ذریعے 1.25 ارب ڈالر حاصل ہوئے۔ دونوں بانڈز پر بالترتیب 7.50 فیصد اور 7.90 فیصد کوپن ریٹ مقرر کیا گیا ہے۔

بانڈز کے اجرا کے لیے عالمی سرمایہ کاروں کی جانب سے دگنی طلب موصول ہوئی، جو پاکستان کی معیشت میں دلچسپی کی علامت قرار دی گئی ہے۔

یورو بانڈز سے حاصل شدہ 3 ارب ڈالر کی رقم بیرونی مالی ضروریات اور قرضوں کی ادائیگی کے لیے استعمال کی جائے گی، جس سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے رواں سال پہلے بھی 50 کروڑ ڈالر کا یورو بانڈ جاری کیا تھا، جبکہ حالیہ اجرا نے عالمی مارکیٹ میں پاکستان کی واپسی کو مزید مستحکم کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں