پاکستان میں کرپٹو کرنسی کے اکاؤنٹس کی تعداد 4 کروڑ تک پہنچ گئی؛ موبائل فون ٹیکسوں میں کمی کی سفارش

پاکستان میں کرپٹو کرنسی کے اکاؤنٹس 4 کروڑ تک پہنچ گئے ہیں جبکہ فعال ٹیکس دہندگان کی تعداد صرف 56 لاکھ ہے، جس سے ٹیکس نظام کی عدم توازن ظاہر ہوتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان میں کرپٹو کرنسی کے اکاؤنٹس کی تعداد 4 کروڑ تک پہنچ گئی؛ موبائل فون ٹیکسوں میں کمی کی سفارش

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان کرپٹو کرنسی کے استعمال میں دنیا کی تیسری بڑی مارکیٹ بن گیا ہے، جہاں تقریباً 4 کروڑ افراد کرپٹو اکاؤنٹس رکھتے ہیں۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ کے اجلاس میں پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (پویرا) کے چیئرمین نے بتایا کہ نوجوان طبقہ ڈیجیٹل کرنسی کے نظام کو سمجھ چکا ہے۔

اجلاس میں ڈیجیٹل اثاثوں اور درآمد شدہ موبائل فونز کی قیمتوں اور ٹیکسوں پر غور کیا گیا۔ بلال بن ثاقب نے بتایا کہ ملک میں کرپٹو اکاؤنٹس کی تعداد 4 کروڑ ہے، جبکہ فعال ٹیکس دہندگان کی تعداد محض 56 لاکھ ہے۔

پویرا کے چیئرمین نے کہا کہ ادارے کا مقصد کرپٹو صارفین کو ٹیکس کے دائرہ کار میں لانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے جدید ٹیکنالوجی کے لئے منظم قانون سازی کا نظام تشکیل دیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے حکام نے درآمد شدہ موبائل فونز کی قیمتیں مقرر کرنے کے لیے مؤثر طریقہ کار وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ کمیٹی نے کسٹم حکام کو ٹیکسوں میں کمی کی سفارش کی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کی پالیسیوں میں طویل مدتی حکمتِ عملی کی کمی کی نشاندہی کی گئی ہے۔ سینیٹ کمیٹی نے ورچوئل اثاثوں کے شعبے پر مزید تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں