بلاول بھٹو زرداری کی لندن آمد، آصف زرداری کے ساتھ قیام متوقع

بلاول بھٹو زرداری پیرس سے لندن پہنچ گئے جہاں ان کا قیام آصف زرداری کے ساتھ متوقع ہے۔ آصفہ بھٹو زرداری بھی جلد لندن پہنچیں گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بلاول بھٹو زرداری کی لندن آمد، آصف زرداری کے ساتھ قیام متوقع

لندن: (رائیٹ ناؤ نیوز). پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پیرس سے لندن پہنچ گئے ہیں۔ ان کے ہمراہ بختاور بھٹو زرداری بھی اپنے بچوں اور شوہر کے ساتھ لندن آئیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری تقریباً ایک ہفتہ آسٹریا میں قیام کے بعد پیرس میں مختصر قیام کر کے لندن پہنچے ہیں۔ ان کا یہ دورہ ذاتی نوعیت کا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول اور بختاور بھٹو زرداری لندن میں اپنے والد آصف علی زرداری کے ساتھ قیام کریں گے۔ آصفہ بھٹو زرداری کی بھی چند روز میں لندن آمد متوقع ہے۔

یہ ملاقات سیاسی امور پر مشاورت کے لئے اہم سمجھی جا رہی ہے۔ آصف علی زرداری برطانیہ میں قیام کے دوران میڈیکل چیک اپ بھی کرائیں گے۔

واضح رہے کہ صدر آصف علی زرداری کے مطابق وہ قومی معاملات، خصوصاً نئے صوبوں کی بحث میں اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں