سعید غنی نے سندھ اسمبلی میں صوبے کی تقسیم کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی وحدانیت کو ہر چیز پر فوقیت دی جائے گی اور اگر ضرورت پڑی تو قربانی دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔
کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے صوبے کی تقسیم کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست اور وزارت سے زیادہ اہم سندھ کی وحدانیت ہے، تقسیم کی بات ہوئی تو قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سعید غنی نے کہا کہ سندھ اسمبلی کو صرف سندھ کے معاملات پر آئینی اختیار حاصل ہے۔ پنجاب یا خیبرپختونخوا میں نئے صوبوں کے قیام پر سندھ اسمبلی کی مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔
سعید غنی نے مزید کہا کہ اگر پنجاب یا خیبرپختونخوا نئی صوبائی وحدتیں بناتے ہیں تو پیپلز پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ سندھ میں تقسیم کی مخالفت کی جائے گی۔
واضح رہے کہ سندھ کی تقسیم کا معاملہ ماضی میں بھی زیر بحث آیا ہے اور سندھ اسمبلی نے ہمیشہ ایسے مطالبات کو مسترد کیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ کی تقریر کے بعد یہ معاملہ دوبارہ نمایاں ہوا ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ اسمبلی کی بحث کو محفوظ کرکے تاریخی دستاویزات کے طور پر شائع کیا جائے گا۔ آئین کے مطابق صوبائی اسمبلیوں میں فیصلے کیے جانے چاہئیں۔














