سندھ کی تقسیم کسی صورت قابل قبول نہیں، مراد علی شاہ

سندھ اسمبلی میں نئے صوبوں کے قیام پر بحث جاری، مراد علی شاہ نے سندھ کی تقسیم کو ناقابل قبول قرار دیا۔ پیپلز پارٹی نے قرارداد منظور کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سندھ کی تقسیم کی بات ناقابل قبول، مراد علی شاہ کا قومی اسمبلی میں انتباہ

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے قومی اسمبلی کو خبردار کیا ہے کہ سندھ کی تقسیم کسی صورت قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے مستقبل کا فیصلہ کہیں اور نہیں کیا جاسکتا۔

سندھ اسمبلی میں نئے صوبوں کے قیام پر پیپلز پارٹی کی تحریک التوا پر چوتھے روز بھی بحث جاری رہی۔ اس کے بعد سندھ کی تقسیم کے خلاف قرارداد منظور کی گئی، جو نثار کھوڑو نے پیش کی۔

وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ میں نئے صوبے نہیں بننے چاہئیں، فیصلے سندھ میں ہی ہونے چاہئیں۔ عوام کے جذبات کو نظرانداز کرنا درست نہیں۔

واضح رہے کہ ماضی میں ون یونٹ کے قیام پر بھی سندھ کے عوام کے جذبات کو نظرانداز کیا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ارب پتی بزنس مین نئے صوبوں کا فیصلہ نہیں کرسکتے۔

مراد علی شاہ نے ایم کیو ایم پر بھی تنقید کی اور کہا کہ انتظامی اصلاحات پر بات ہوسکتی ہے، مگر سندھ کی تقسیم نہیں کی جاسکتی۔

دیگر متعلقہ خبریں