ژانگ شیاؤچیاؤ نے شینزن میں پیٹھ کھجانے کی انوکھی سروس شروع کی، جو لوگوں میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔
شینزن: (رائیٹ ناؤ نیوز) چین کے شہر شینزن میں ژانگ شیاؤچیاؤ نے منفرد کاروبار کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے لوگوں کی پیٹھ کھجانے کی سروس شروع کی ہے، جو جلد ہی مقبول ہوگئی۔
ژانگ نے اس سروس کے دو مراکز قائم کیے ہیں، جہاں تربیت یافتہ عملہ خصوصی ناخنوں کی مدد سے لوگوں کی خارش کرتا ہے۔ اس سروس کی فیس 300 یوآن فی گھنٹہ ہے۔
ژانگ نے بتایا کہ اس سروس کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے، خاص کر بڑے شہروں میں۔ لوگوں کو ذہنی سکون اور بہتر نیند حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔
یہ کاروبار ژانگ کے لیے کامیابی کا باعث بن رہا ہے۔ ان کا منصوبہ ہے کہ وہ چین بھر میں 100 دکانیں کھولیں تاکہ اس ہنر کو پیشہ بنایا جا سکے۔
یاد رہے کہ ژانگ کو یہ خیال ایک ویڈیو دیکھنے کے بعد آیا، جس میں ایک خاتون اپنے شوہر کی پیٹھ کھجا رہی تھی۔ انہوں نے اس خیال کو کامیاب کاروبار میں تبدیل کیا۔












