سندھ میں ایم پاکس کے مزید 3 کیسز کی تصدیق، مجموعی تعداد 39 تک پہنچ گئی

سندھ میں ایم پاکس کے مزید کیسز کی تصدیق سے متاثرہ افراد کی تعداد 39 ہوگئی ہے۔ کراچی میں 13 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سندھ میں ایم پاکس کے مزید 3 کیسز کی تصدیق، مجموعی تعداد 39 تک پہنچ گئی

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) سندھ میں ایم پاکس کے مزید 3 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ان کیسز میں سے 2 کا تعلق اندرون سندھ سے ہے جبکہ ایک کیس کراچی سے رپورٹ ہوا ہے۔

سندھ انفیکشن ڈیزیز اسپتال نیپا میں 3 تصدیق شدہ اور ایک مشتبہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اندرون سندھ کے کیسز میں باپ اور بیٹی شامل ہیں اور کراچی کیس کا تعلق فیڈرل بی ایریا سے ہے۔

حالیہ کیسز کے بعد سندھ میں رواں سال ایم پاکس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 39 ہوگئی ہے۔ کراچی میں اب تک 13 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔

ایم پاکس ایک وائرل بیماری ہے جو چیچک کے وائرسز کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔ اس کی علامات میں جسم پر دانے، بخار اور کمزوری شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ایم پاکس کا پھیلاؤ قریبی جسمانی رابطے یا متاثرہ شخص کے استعمال شدہ اشیاء سے ہوتا ہے۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر مریض کو آئسولیشن میں رہنا ضروری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں