فریال تالپور نے سندھ کی تقسیم کے خلاف سندھ اسمبلی میں واضح طور پر کہا کہ وہ کسی بھی قیمت پر سمجھوتہ نہیں کریں گی۔
کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور نے سندھ اسمبلی میں کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے جذباتی تقریر کرتے ہوئے سندھ کی وحدت کے دفاع کا عزم ظاہر کیا۔
فریال تالپور نے کہا کہ سندھ ہماری دھرتی ہے اور ہم اس پر کسی قسم کی بات نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ استعفیٰ دینا پڑے یا جان دینی پڑے، وہ سندھ کی تقسیم کے خلاف ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ سندھ میں بہترین بلدیاتی نظام موجود ہے اور اس پر مزید کام کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے پنجاب میں بلدیاتی نظام کی عدم موجودگی کی طرف اشارہ کیا۔
سندھ کی وحدانیت کے دفاع کے لیے تالپور خاندان کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میر شیر محمد ٹالپور نے سندھ کیلیے لڑائیاں کیں اور ہم بھی اپنی نسلوں کے لیے یہ دفاع جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ سندھ کی تقسیم کے خلاف تحریک التوا پر اظہار خیال کرتے ہوئے فریال تالپور نے سندھ کی وحدت کے دفاع کا اعادہ کیا ہے۔














